فخر ہے ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز برابر کرنے کے لیے بہترین مقابلہ کیا، گیری سٹیڈ

اس بات کا امکان نہیں دورہ پاکستان پر آنے والی ٹیم کے کئی کھلاڑی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، کوچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم

اتوار 28 اپریل 2024 18:30

فخر ہے ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز برابر کرنے کے لیے بہترین مقابلہ کیا، گیری سٹیڈ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے کہاہے کہ انہیں اس فخر ہے ان کی ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز برابر کرنے کے لیے بہترین مقابلہ کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان نہیں کہ دورہ پاکستان پر آنے والی ٹیم کے کئی کھلاڑی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔گیری سٹیڈ29 اپریل کو امریکہ اور کیریبین میں جون میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کریں گے نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہماری ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا، ہم نے اپنے پہلے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا اور شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس شکست کے بعد ٹیم کی کارکردگی متاثر کن تھی، کچھ نوجوان لڑکوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ پاکستان دو سال قبل ورلڈکپ کے فائنل میں تھا اور ان کے ساتھ مقابلہ واقعی خوشگوار ہے۔نیوزی لینڈ کوچ نے کہا کہ اگر کھلاڑی ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے منتخب نہیں بھی ہوتے ہیں تو انہیں امید نہیں ہارنی چاہیے اور وہ اپنی کارکردگی جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران اسکواڈ میں موجود کھلاڑیوں کی انجری کی وجہ سے متبادل کھلاڑی کی ضرورت پڑسکتی ہے اس لیے کھلاڑیوں کو تیار رہنا چاہیے اور بہتری کی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کچھ کھلاڑی اس وقت انڈین پریمئر لیگ میں حصہ لے رہے ہیں، دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے یہ کھلاڑی یا آئی پی ایل ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد یا آئی پی ایل کا معاہدہ ختم کرکے ٹیم کا حصہ بنیں گے۔انہوںنے کہا کہ ہمارے کھلاڑی سخت محنت کررہے ہیں، لیکن بہت سے کھلاڑی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں