ڈپٹی کمشنر خاران کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد

بدھ 3 اپریل 2024 17:11

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرخاران منیر احمد سومرو کے زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی میر نورالدین نوشیروانی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عزت اللہ محمد حسنی ، ڈی ایس پی قادر بخش زہری ، مسلم لیگ ن کے رہنما میر محمود جان نوشیروانی ، مولانا عظمت اللہ انقلابی ، قاری نعمت اللہ حبیبی، نائب صدر بازار پنچایت حاجی عبدالغفار مسکانزئی اور پولیس ، لیویز فورس کے افسران سمیت سیاسی ، مذہبی اور قبائلی شخصیات موجود تھے ۔

اجلاس میں ضلع خاران میں امن و امان کی بہتری کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور تمام معزز شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں،اجلاس میں امن و امان سمیت دیگر اہم مسائل بھی زیر بحث رہے،ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ شہر میں امن و امان کی بہتری کے لیے پولیس فورس کو مزید مستعدی کے ساتھ فرائض نبھانے کی تاکید کرنے کے ساتھ ساتھ لیویز فورس کو بھی سٹی اے ایریا میں پٹرولنگ، سنیپ چیکنگ کے احکامات جاری کیے ہیں،روزانہ کی بنیاد پر پولیس فورس کے ہمراہ مشترکہ طور پر امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے اپنی خدمات انجام دے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رات کے وقت چوکیدار کی تعیناتی پر متفقہ فیصلہ کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے تمام شرکاء سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی تحفظ ہمارا فرض ہے اور جرائم پیشہ افراد کو نشان عبرت بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ۔\378

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں