خاران نامعلوم مسلح افراد کا یک مچ روڑ تنک کراس کے قریب کرومائیٹ لے جانے والے ٹرک پر فائرنگ ایک شخص زخمی

بدھ 3 اپریل 2024 21:07

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2024ء) نامعلوم مسلح افراد نے خاران یک مچ روڑ تنک کراس کے قریب کرومائیٹ لے جانے والے ٹرک پر فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا، فائرنگ سے ٹرک کے شیشے و دیگر حصوں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

حملے کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز فورس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں اس طرح نوعیت کے پیش آتے رہے ہیں، جہاں معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں