کمشنر رخشان اور ڈی آئی جی پولیس کا سیف سٹی کیمرے انسٹالیشن کنٹرول روم کا افتتاح

جمعرات 4 اپریل 2024 16:20

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین اور ڈی آئی جی پولیس رخشان رینج وزیر خان ناصر نے سیف سٹی کیمرے انسٹالیشن کنٹرول روم کا افتتاح کردیا ہے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو، ایس پی خاران عبد العزیز جکھرانی، ایس ایچ او سٹی محمد قاسم ، انجمن تاجران کے صدر شیخ منیر احمد سمیت دیگر انتظامی و پولیس آفیسران موجود تھے، کمشنر اور ڈی آئی جی پولیس ،ڈپٹی کمشنر نے سیف سٹی کیمروں کے انسٹالیشن کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ خاران میں امان و امان کی بہتری بازار سمیت شہر کی نگرانی کیلئے اعلیٰ کوالٹی کی سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کئے گئے ہیں جس سے علاقے میں جرائم کنٹرول ہوگی ،چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم پیشہ عناصر ان کیمروں سے نہیں بچ سکیں گے، انہوں نے مزید کہاکہ سیف سٹی کیمروں کیلئے ایس پی آفس خاران میں خاران پولیس سیف سٹی کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے جو 24گھنٹے شہر کا کیمروں کے ذریعے سے نگرانی کریگا ،خاران سیف سٹی کیمروں کا انسٹالیشن امن و امان کے حوالے سے ایک بہترین اور مثالی عمل ہے ۔

\378

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں