خاران سویٹ ہوم میں یتیم بچوں میں کپڑے اور جوتے تقسیم

ہفتہ 6 اپریل 2024 15:08

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) خاران میں ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خاران سہیل اسلام بلوچ کی طرف سے پاکستان بیت المال سویٹ ہوم کے یتیم بچوں میں عید کے لئے کپڑے ، جوتے اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران اور سویٹ ہوم کے انچارج نے سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کے ساتھ تعاون کرنے پر ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خاران سہیل اسلام بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سویٹ ہوم کے یتیم بچے ہمارے اپنے بچے ہیں اور انکے سروں پر دست شفقت رکھنا دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ضامن ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خاران نے مزید کہا کہ اپنی ذاتی کوششوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گے تاکہ وہ بہترین زندگی جی کر مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کرسکیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت بلوچستان میں سویٹ ہوم کے 4 چار سینٹر قائم ہے جس میں کوئٹہ ژوب تربت اور خاران شامل ہیں خاران کے اس سویٹ ہوم سینٹر میں رخشان ڈویژن کے یتیم بچے مستفید ہورہے ہیں انہوں نے مخیر حضرات سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کے ساتھ عطیات زکواۃ اور فطرانہ کی شکل میں تعاون کریں۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں