‘ سویٹ ہوم کے یتیم بچے ہمارے اپنے بچے ہیں اور انکے سروں پر دست شفقت رکھنا دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ضامن ہے،ڈپٹی کمشنر خاران

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:00

Rخاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو نے کہا کہ پاکستان بیت المال سویٹ ہوم خاران کے یتیم بچوں کو عید کے خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ یہ بچے یہ محسوس نہیں کرے کہ ہم اس معاشرے کے حصے نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کے لیے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خاران سہیل اسلام بلوچ کی طرف سے دئیے گئے عید کے لئے کپڑے، جوتے اور دیگر سامان سویٹ ہوم کے یتیم بچوں میں تقسیم کے دوران کیا اس موقع پر سابق چیف جسٹس شہید محمد نور مسکانزئی کے بڑے بھائی میر محمد اعظم مسکانزئی سویٹ ہوم کے انچارج جہانگیر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر خاران نے سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کے ساتھ تعاون کرنے پر ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خاران سہیل اسلام بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سویٹ ہوم کے یتیم بچے ہمارے اپنے بچے ہیں اور انکے سروں پر دست شفقت رکھنا دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ضامن ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خاران نے مزید کہا کہ اپنی ذاتی کوششوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گے تاکہ وہ بہترین زندگی جی کر مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔ انھوں نیکہا کہ سابق چیف جسٹس شہید محمد نور مسکانزئی نے خاران جیسے پسماندہ علاقے میں اس طرح کے ادارے لاکر پورے رخشان ڈویژن کے یتیم بچوں کو ایک سایہ فراہم کیا ہے انشا ء اللہ اس کے اس مشن کو آگے لیجانے کے کئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے اس وقت بلوچستان میں سویٹ ہوم کے 4 چار سینٹر قائم ہے جس میں کوئٹہ ژوب تربت اور خاران شامل ہیں خاران کے اس سویٹ ہوم سینٹر میں رخشان ڈویژن کے یتیم بچے مستفید ہورہے ہیں اور اس چھتری کے نیچے یہی بچے اپنے تعلیم جاری رکھتے ہوئے مستقبل کے معمار بن جائینگے اگر اسی طرح ہر مخیر حضرات ہوم سویٹ کے بچوں پر دست شفقت رکھنا دنیا ور آخرت کی کامیابی کا ضامن بن سکتا ہیں انشائاللہ یہی بچے بڑے ہوکر بہترین زندگی جی کر مستقبل میں ملک وقوم کی خدمت کرسکے گے انھوں نے مخیر حضرات سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کے ساتھ عطیات زکواة اور فطرانہ کی شکل میں تعاون کریں۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں