کھاریاں‘ ریونیو سے متعلق شہریوں کی 192شکایات کا ازالہ کیا گیا

اتوار 3 اکتوبر 2021 11:10

کھاریاں: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2021ء) ریونیو سے متعلق شہریوں کی شکایات کے لیے تینوں تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا اور مجموعی طور پر 192شکایات کا ازالہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے تحصیل آفس گجرات میں جبکہ کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو سے متعلق عوامی شکایات سنیں، اسسٹنٹ کمشنر فیصل عباس مانگٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ریونیو عوامی کچہری کے دوران لینڈ ریکارڈ، رجسٹری، ڈومیسائل، انتقالات، معائنہ ریکارڈ سمیت مختلف ریونیو خدمات کے حوالے سے شہریوں نے اپنی شکایات پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے تحصل ہیڈ کوارٹرز میں 110، اے سی کھاریاں خالد عباس سیال نے 49اور اے سی سرائے عالمگیر احسن ممتاز نے 33شکایات پر شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے احکامات جاری کئے اس دوران کاونٹرز پر تحصیلدار سے پٹواری تک ریونیو عملہ موجود رہا-

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں