کھاریاں،پولیس تھانہ صدرنے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے 2کارندوں کوگرفتار کر لیا

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 21:49

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) پولیس تھانہ صدرنے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے 2کارندوں کوگرفتار کر لیا،3عدد موٹر سائیکل،نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گجرات کے مختلف کے علاقوں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا 4رکنی گینگ متحرک تھا۔جوشہریوں خصوصا دوکانوں پر سپلائی پہنچانے والے ڈراوئیوروں سے اسلحہ کے زور پرنقدی اور موٹر سائیکل وغیرہ چھین کر فرار ہو جاتا۔

ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ایس ایچ او تھانہ صدرگجرات انسپکٹر شہباز احمد ہنجرا کو اس گینگ کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔ جنہوں نے اپنی ٹیم ہمراہ انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وارداتیں کرنے والے گینگ کو ٹریس کرکے 2 ممبران کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں 1۔ اظہر علی ولد محمود احمد2۔ بابر صفدر ولد صفدر حسین ساکنائے محمد پورہ دھیرکے شامل ہیں۔

دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ ہمارے گینگ میں 2اور کارندے بھی شامل ہیں۔ ہم ایک ہی گاوں سے تعلق رکھتے ہیں اور پنکھا ساز فیکٹری میں کام کرتے ہیں۔فیکٹری سے چھٹی کے بعد سب مسلح ہو کر مختلف علاقوں میں پھرتے رہتے تھے اور جہاں کوئی راہگیر اکیلا ملتا اسے اسلحہ کی زور پر روک لیتے اور اسکا قیمتی سامان نقدی وغیرہ لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے ملزمان کے قبضہ سے 3عدد موٹر سائیکل، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد ہوئے۔ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ جبکہ ملزمان کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں