کھاریاں،ڈپٹی کمشنر کا شہری علاقوں کا دورہ ،صفائی ،نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کیلئے جاری سرگرمیوں کی نگرانی کی

جمعہ 14 جنوری 2022 16:26

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز نے شہری علاقوں کے دورے کئے اور شہری علاقوں میں صفائی اور نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کیلئے جاری سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن قمر ذیشان کے ہمراہ جیل چوک اور دیگر علاقوں میں جاری سیوریج نالوں کی ڈی سلٹنگ کا معائنہ کیا جہاں انہیں متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بڑے سیوریج نالوں کی صفائی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ آئندہ بارشوں کی صورت میں جلد از جلد پانی کا نکاس ممکن بنایا جاسکے۔ ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹین کارپوریشن عامر شہزاد کنگ نے کچہری چوک، بھمبر روڈ، رحمان شہید روڈ اور دیگر شاہراہوں کا دورہ کیا اور صفائی، گرین بیلٹس کی بہتری اور سیوریج نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے افسران دستیاب وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل کا حل یقینی بنائیں۔ دریں اثنائ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کھاریاں خالد عباس سیال، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر احسن ممتاز نے بھی زیر انتظام شہری علاقوں کا دورہ کیا اور افسران و عملہ کو ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں