ضلع گجرات میں بھی رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ اور سہولت بازار قائم کردیئے گئے

ایگریکلچر فیئر پرائس شاپش پر شہریوں کو اعلی معیار کی پھل، سبزیاں فراہم کی جائیں گی،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک

پیر 18 مارچ 2024 11:30

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ماڈل بازار میں قائم فیر پرائس شاپ کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے فیر پرائس شاپ پر اشیاء خوردونوش کی کوالٹی، معیار اور مقدار کو چیک کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ فئرپرائس شاپ پر روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کی مقدار اور معیار کو چیک کیا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع گجرات میں بھی رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ اور سہولت بازار قائم کردیئے گئے ہیں،ماڈل بازار میں قائم ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ پر بازار سے 13 اشیاء خوردونوش پر 25 فی صد رعائیت دی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ایگریکلچر فیئر پرائس شاپش پر آلو، کدو، سیب، امرود، بیسن، ٹماٹر، لہسن کیلا، خربوزہ، پیاز، لیموں، کھجور، دال چنا 25 فی صد رعائت پر شہریوں کو فراہم کی جائیں گی، ایگریکلچر فیئر پرائس شاپش پر شہریوں کو اعلی معیار کی پھل، سبزیاں فراہم کی جائیں گی، انہوں نے کہانکہ معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتا نہ ہوگا، انتظامی افسران باقاعدگی سے اشیائ کی کوالٹی چیک کررہے ہیں، ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ پر ڈیمانڈ کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کے الگ الگ کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں، بیٹھنے کے لیے بہترین انتظام کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کے لیے میڈیکل کیمپ بھی بھی قائم کئے گئے ہیں، شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ اشیائ فراہم کی جارہی ہیں، رمضان بازاروں میں قائم سہولیات بازار میں چکن، انڈے، کریانہ آئمٹرز مارکیٹ سے کم قیمت میں شہریوں کو فراہم کئے جارہے ہیں، اشیائ کی کوالٹی کو مسلسل چیک کیا جارہا ہے اور حکومتی ہدایات کے مطابق بہترین اشیائ خوردونوش شہریوں کو فراہم کی جارہی ہے۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں