ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

بدھ 20 مارچ 2024 15:01

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 38کلو گرام چرس معہ وٹک،شراب کی چالو بھٹی اور 145لیٹر شراب برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈآپریشن جاری ہے۔

اس سلسلہ میں ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی تمام سرکلز میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ جو معاشرے کے ان ناسوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیموں نے ضلع بھر میں منشیات سپلائرز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 33منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تقریباً 38کلو گرام چرس،شراب کی چالو بھٹی اور 145لیٹر شراب برآمد کرلی۔

گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشن ضلع گجرات میں جاری رہیں گے اور معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے گجرات پولیس بھر پور کوشاں ہے۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں