بلوچستان ریذیڈنشنل کالج خضدار میں تقریب نتائج و تقسیم انعامات

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:16

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) پرنسپل بلوچستان ریذیڈنشنل کالج خضدار حاجی محمد عالم جتک نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی کا انحصار معیاری تعلیم سے وابستہ ہے معیاری اور بنیادی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا بلوچستان کی ترقی کا انحصار معیاری تعلیم پر منحصرہے ڈویژنل پبلک اسکول خضدار کا شمار یہاں کے معیاری تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے علم روشنی اور انسان کا زیور ہے ہمیں ہر حال میں علم حاصل کرنے پر توجہ دینی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈویژنل پبلک اسکول خضدار میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل پبلک اسکول خضدار گورننگ باڈی کے وائس چیئرمین سلطان احمد شاہوانی ،ضلعی منتظم تعلیم خضدار محمد ذکریا شاہوانی ،حاجی غلام مصطفی زہری پرنسپل ڈی پی سی خضدارراجا امتیاز حسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید دور میں معیاری تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں کسی بھی ادارے کی مثالی ہونے میں ادارے کا منتظم اور اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے یہاں کے اساتذہ نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں بھر پور کردار اداکیا جسکی ثمرات سے آج بچوں کے نتائج کی صورت میں حاصل ہوئے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں پرنسپل بی آرسی خضدار حاجی محمد عالم جتک ،سلطان احمد شاہوانی ، ایجوکیشن آفیسر فرنٹیئر کور قلات اسکائوٹس سید فرید اللہ شاہ ،میجر محمد حسن ،حاجی غلام مصطفی زہری ،محمد ذکریا شاہوانی،پرنسپل راجا امتیاز حسین ،وائس پرنسپل محترمہ راحیلہ ،محترمہ فرزانہ تبسم نے اسکول میں سالانہ امتحانات میں اول دوئم اور سوم آنے والے طلبا و طلبات اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین اور مرد اساتذہ میں انعامات اور شیلڈ سے تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں