خضدار،نیشنل پارٹی بلوچستان کا حقیقی نمائندہ پارٹی ہے ،سنیٹر میر حاصل خان بزنجو

بدھ 9 جنوری 2019 22:30

خضدار،نیشنل پارٹی بلوچستان کا حقیقی نمائندہ پارٹی ہے ،سنیٹر میر حاصل خان بزنجو
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2019ء) نیشنل پارٹی کے سابق صدر سنیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کا حقیقی نمائندہ پارٹی ہے جس کی بنیادیں عوام میں گہری ہیں جو کئی سالوں کی جدوجہد کا ثمرہ بھی ہے ہمارے سیاسی قائدین نے بلوچستان کو ایک متفقہ محاذ فراہم کیا جس کا مقصد بلوچ قوم کو ٹو لیوں و ٹکڑوں سے نکال کر ایک قوم کی مضبوط پشت فراہم کرنا تھا بد قسمتی سے اب ایک مرتبہ پھر اس وحدت کو تارتار کرنے کی کوشش ہورہی ہے سیاست میں رو اداری ضروری ہے جبکہ تنگ نظری کسی بھی سیاسی سوچ کو دفن کردیتی ہے بلوچستان یہاں کے تمام اقوام قبائل اور صدیوں سے اس سر زمین میں رہنے والے قوموں کی ہے ہم کسی پر اپنا سوچ مسلط کرکے اس کے بارے منفی پروپیگنڈہ کرنے کا ہر حق نہیں رکھتے نیشنل پارٹی اپنے کارکنوں کو سب سے زیادہ عزیز جانتا ہے کسی بھی کارکن کو نشان بنانے والے سوچیں کہ وہ بلوچستان کو کس جانب لیجانے کی کوشش کررہے ہیں اگر اس آگ کو جس کو نیشنل پارٹی کی حکومت نے ٹھنڈا کردیا تھا دوبارہ جلا یا کیا گیا تو اس آگ سب کے گھر جلیں گے اور اس کے شعلے ہر گھر میں پہنچیں گے اس لئے فکر و نظر کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی خضدار کے رہنما مرکزی کمیٹی کے ممبر ڈسٹر کٹ خضدار کے وائس چیئر مین عبد الحمید بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاگرچہ یہ حقیقت ایک کھلی حقیقت ہے کہ اس بار ایسی قوتوں کو لایا گیا جو غیر جمہوری قوتیں ہیں جن کا کوئی سیاسی نظریہ ہر گز نہیں ہے بلکہ یہ لوگ موسمی تبدیلیوں کی طرح جلدہی معرض وجود میں آئے اور اقتدار حاصل کیا لیکن ہم نے بلوچستان کے مستقبل کے لئے ان نتائج کو قبول کیا ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کے مستقبل کے لئے ضروری ہے کہ تمام قوتیں مل بیٹھ کر ایک دوسرے کو سنیں اور خیالات و نظریات اختلاف جمہوریت کا حسن ہے اس حسن کو شدت پسندی سے خراب نہیں کیا جائے نیشنل پارٹی کے لئے ہمارے کارکن انتہائی اہم ہیں ہم ان کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن کے نتائج کو سامنے رکھنے کے بجائے پارٹی کے اداروں کو مضبوط کریں گے اس سلسلے میں پورے صوبے میں ہمارے قائدین دورے کررہے ہیں حالات و واقعات کے تحت پارٹی کے اداروں کی درستگی کررہے ہیں انہوں نے کہا پارٹی کے موجود ہ صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک کی قیادت میں پارٹی فعال ہے ہم سب ان کے ایجنڈے پر متفق ہیں گر چہ ایک کوشش پارٹی کو اختلافات کے شکار کرنے کے لئے ہورہا ہے لیکن اس طرح کے کوششوں و سازشوں کا نیشنل پارٹی پہلے سامنا کیا ہے اور اب بھی اس طرح کی سارشیں ہمیں کچھ نہیں کریں گے مستقبل نیشنل پارٹی کا ہے ہم ایک نئے عزم کے ساتھ پارٹی کو بلوچستان وبلوچستان کے لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے تیار کریں گے

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں