خضدار میں تاجر رہنماء حاجی علی حسن محمد حسنی کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا ، لواحقین کا احتجاج کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا

اتوار 10 مارچ 2024 19:45

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2024ء) خضدار میں تاجر رہنماء حاجی علی حسن محمد حسنی کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا ، لواحقین کا احتجاج کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اتوار کی درمیانی شب ایک درجن کے قریب مسلح افراد حاجی علی حسن محمد حسنی کے گھر واقعہ "بازگیر" میں گھس آئے اور اسلحہ کے زور پر پورے خاندان کو یر غمال بنایا نقدی رقم سونے کے زیورات لوٹ لئے اور جاتے جاتے علی حسن محمد حسنی کو گولی مار کر قتل کردیا اور بہ آسانی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان پیدل آئے تھے اور پیدل فرار ہوگئے۔ بعد ازاں لواحقین نے احتجاج کیا اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بلاک کردی۔ لاش کے ہمراہ کافی دیر تک روڈ پر دھرنا دیا۔ اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ مقتول علی حسن محمد حسنی جھالاوان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن خضدار کے صدر تھے جب کہ سیاسی حوالے سے ان کی وابستگی پیپلزپارٹی سے تھی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں