خضدار کے عوام مسلح رہزنوں کے رحم و کرم پر ہیں خضدار میں پہلے آئے روز ڈکیتی ہورہی تھی اب تو انہوں نے شہریوں کی جان لینا بھی شروع کردیا ہے،حافظ حمیداللہ مینگل

اتوار 10 مارچ 2024 19:45

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2024ء) انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل و دیگر تاجر رہنماؤں نے علی حسن محمد حسنی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ خضدار کے عوام مسلح رہزنوں کے رحم و کرم پر ہیں خضدار میں پہلے آئے روز ڈکیتی ہورہی تھی اب تو انہوں نے شہریوں کی جان لینا بھی شروع کردیا ہے۔ ایک اہم سیاسی اور تاجر رہنماء کو گھر میں گھس کر بے دردی سے قتل کرنا دلخراش اور افسوسناک واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

ان واقعات سے شہریوں میں خوف و ہراس میں مذیداضافہ ہوگا۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ عوام کی جان و مال کی حفاظت میں بری طرح ناکام رہی ہیں۔ گزشتہ روز حب میں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا اور اپنی حفاظت خود کیا اب نوبت اس حد تک پہنچی ہے کہ خضدار کے شہری از خود اپنی حفاظت کا بندوبست کریں۔ چونکہ حکومت اور مقامی فورس عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں