جولائی کو حق و سچ کی فتح ہوگی ، خضدار کے عوام برسوں سے پسماندگی اوراستحصال دیکھتے آرہے ہیں ،میر یونس عزی زہری

دس دس سال تک باریاں لگانے والوں کے خاندان ،بھائی ،بھتیجوں اور رشتہ داروں کی بینک و بیلنس اور تجوریا ں بڑھتی گئی ہیں،ایم ایم اے و بی این پی کے پی بی 39سے نامزد امیدوار کا جلسے سے خطاب

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:01

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) ایم ایم اے و بی این پی کے پی بی 39سے نامزد امیدوار میر یونس عزی زہری ، بی این پی کے رہنماء سابق ایم این اے میر عبدلرئوف مینگل ، مفتی عبدالقادر شاہوانی ، مفتی عبدالحکیم شاہوانی ،محمد صادق غلامانی ، اسداللہ زہری ماسٹر الٰہی بخش زہری و دیگر خضدار کے علاقہ سنی ، خیر اوہ ، نظام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 25جولائی کو حق و سچ کی فتح ہوگی ، خضدار کے عوام برسوں سے پسماندگی اوراستحصال دیکھتے آرہے ہیں ، جنہوںنے دس دس سال تک باریاں لگائی ہیں ان کے خاندان بھائی بھتیجوں اور رشتہ داروں کی بینک و بیلنس اور تجوریا ں بڑھتی گئی ہیں، تاہم خضدار کے عوام کی حالت نہیں بدلی عوام کی حالت ماضی کی طرح جوں کی توں ہے ،اس بار ایسے غاصبوں کو مسترد کرنے کا وقت آگیا ہے ، ان کرپشن کے ماہرین و غاصبوں کاراستہ روکنے کے لئے خضدار کے عوام کی خواہشات پر ایم ایم اے و بی این پی کا اتحاد بنایا گیا ہے اور انشاء اللہ ہم عوام کے ووٹو کی مینڈیٹ سے ہر صورت میں کامیابی حاصل کرکے خضدار کے عوام کی خدمت کا سفر شروع کردیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر جے یوآئی اور بی این پی میں شمولیت اختیار کرلی ، اور ایم ایم اے و بی این پی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا ۔مقررین نے کہاکہ گزشتہ سالوں کے دوران خضدار میں اربوں روپے آئے اور غائب ہوئے ان میں سے کوئی معقول رقم خضدار کے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ نہیں ہوئے ، انہوںنے کہاکہ بتایا گیا کہ خضدار میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے 24کروڑ روپے مختص کیئے گئے بعد ازاں سکڑتے سکڑتے یہ رقم بھی غائب ہوگئی اور آج تک بھی خضدار کے عوام کا پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا ، بچے بوڑھے بھی پینے کے صاف پانی کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کہا رہے ہیں ۔

انہوںنے اگر کچھ کام کیا ہے تو وہ اپنے گھر اپنے خاندان اور اپنے رشتہ داروں کے لئے کیئے ہیں ، آج ان کے خاندانوں کی بینک و بیلنس بڑھ رہی ہے لیکن خضدار کے عوام کی حالت نہیں بدلی ہے ، ان غاصبوںا ور لٹیروں سے نجات کا واحد راستہ یہی ہے کہ خضدار کے عوام 25جولائی کو گھروں سے باہر نکلیں اور کتاب و کلھاڑا پر مہر ثبت کرکے دیانتدار اور عوامی خدمت سے سرشار نمائندوں کوووٹ دیکر کامیاب کریں ، اورسابق عوام دشمن نمائندوں کو مسترد کردیں ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ دس سالوں کے دوران اس ایم پی اے کو وزارت کی مراعات کے علاوں اربوں روپے ملے وہ رقم کہا گئی چند کلو میٹر پر مشتمل خضدار آج بھی غربت پسماندگی اور زندگی سہولیات سے محروم ہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں