بلدیاتی نمائندے و چیف آفیسران عوامی خدمت کو اپنا شعار، شہروں کو صاف و ستھرا بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں،کمشنر قلات ڈویژن

منگل 13 نومبر 2018 16:27

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ڈویژنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی منعقد ہوا، اجلاس میں2018اور2019کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کی منظوری لی گئی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی ڈی سی شہید سکندر آباد سوراب ڈاکٹر خدائے رحیم رودینی ڈی سی قلات آغا نبیل ڈی سی آوارن محمد جان ایس ای پی ایچ ای میر احمد نوشیروانی اے ڈی سی لسبیلہ دوستین ہوت ،اے سی ریونیو قلات ڈویژن عائشہ زہری میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار محمد اکبر شیخ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل قلات حاجی عبداللہ جان لانگو چیئرمین میونسپل کمیٹی نال میر محمد خالد بزنجو چیئر مین میونسپل کمیٹی قلات آغا فضل الرحمان شاہ چیئرمین میونسپل کمیٹی سوراب میر مولا بخش چیئرمین میونسپل کمیٹی زہری میر فرید خان زہری چیئرمین میونسپل کمیٹی مستونگ آغا طارق شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قلات ڈویژن عبدالقیوم عمرانی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل حمید اللہ بلوچ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نظر محمد زہری چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حب جلیل احمد زہری چیف آفیسر سوراب عبدالخالق شاہوانی چیف آفیسر دسٹرکٹ کونسل قلات قاضی عاشق چیف آفیسر مستونگ حاجی محمد حسن شاہوانی چیف آفیسر اوتھل سید عبدالرحمان شاہ چیف آفیسر وندر ظفر اقبال چیف آفیسر لسبیلہ عبدالمجید میر وانی چیف آفیسر وڈھ آزاد خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالواحد شاہوانی انجنیئر ظہور احمد موسیانی انجنیئر پی ایچ ای ظفر احمد زہری و دیگر نے شرکت کی اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا گیا کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے و چیف آفیسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بناکر اپنے شہروں کو صاف و ستھرا بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں اس سلسلے میں کو ئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں انہیں سوچ سمجھ کر استعمال میں لائے جائیں ایسے منصوبے بنائیں جائیں جن سے زیادہ سے زیادہ عوام استفادہ حاصل کریں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جس ادارے کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگا اس کی سختی سے باز برس کی جائے گی کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ میں خود بھی بہت جلد ترقیاتی کاموں کا دورہ کرونگا کہیں بھی کوتاہی یا سرکاری وسائل کا ضیاع کیا گیا تو محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی اجلاس میں خالی آسامیوں کو پرکرنے کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو سفارشات ارسال کی گئی کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلدیاتی نظام کو موء ثر اور مستحکم بنانے سے ہی ہم آسانی سے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر نظر رکھنا اور فراہم کئے گئے فنڈز کا دیانتداری سے استعمال کرنا بھی منتخب عوامی نمائندوں کا قومی فریضہ ہے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں