خضدار ،میر اسراراللہ خان زہری نے قبائل میں خونی تنازعہ کا راضی نامہ کرا دیا

پیر 17 دسمبر 2018 18:17

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی قائد سابق وفاقی وزیرمیر اسراراللہ خان زہری نے کہا ہے کہ قبائلی تنازعات سے بلوچ قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ،بدقسمتی سے بلوچ قوم میں عدم برداشت نے ہمیں قیمتی جانوں اور نوجوانوں سے محروم کر دیا ۔قبائلی جنگوں کی اصل وجہ ہمارے ہاں تعلیم وشعور کا فقدان ہے تعلیم سے دوری جہالت ناخواندگی نے ہمیں نسل کشی کی طرف راغب کردیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار نے ا پنی رہائش گاہ حویلی زہری میںقبائلی تنازعہ کے فیصلہ کرتے ہوئے معززین علاقہ و عمائدین جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میر اسراراللہ خان زہری نے اقوام باجوی کے مقتول لعل محمد کے جانی نقصان پر شہول اور محمدحسنی قوم کے اوپر خون ڈال کر انکے کیلئے مبلغ 800000 لاکھ روپے مقرر کردی جس کا آدھا حصہ فیصلہ کنندہ میر اسراراللہ خان زہری اپنے جانب سے 400000 لاکھ روپے باجوی قوم کو زہری شہول اور محمدحسنی اقوام کی طرف سے دینے اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

خونی تنازعہ میں تین افراد سے زاہد قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں میر اسراراللہ خان زہری نے تمام اقوام کو ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر کرکے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے شیرو شکر کردیا، اس موقع مذکورہ قبائل کے راہنما اور عوام بڑی تعداد میں موجود تھی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں