پہلاآل تحصیل باغبانہ مرحوم قاضی عبدالصمد شاہوانی فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح

پہلا میچ شہید بابا سکندر جان زہری فٹبال کلب خط کپر اور نوروز فٹبال کلب باغبانہ کے مابین کھیلاگیا ،دونو ںفٹبال ٹیمیں مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہے

اتوار 13 ستمبر 2020 20:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) پہلاآل تحصیل باغبانہ مرحوم قاضی عبدالصمد شاہوانی فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح مسلم لیگ ن ضلع خضدار کے سینئرنائب صدر عید محمد ایڈوکیٹ نے کردیا،گھوڑاوہ کپر اسٹیڈیم مین پہلاآل تحصیل باغبانہ مرحوم قا ضی عبدالصمد شاہوانی فٹبال ٹورنامنٹ باقاعدہ افتتاح ہوا ۔افتتاح کے مہمان خاص مسلم لیگ ن ضلع خضدار کے سینئر نائب صدر عید محمد ایڈوکیٹ تھے ۔

اعزازی مہمانون مین ٹکری جھالاوان محمد رضاشاہوانی میر زاہد احمد زہری ڈسٹرکٹ کونسل کے سابق ممبر محمد عمر میر پیر محمد شاہوانی بشیراحمد میرمحمد شاہوانی ٹکری زادہ عبدالحکیم شاہوانی حاجی علی محمد عمرانی فیصل بلوچ عبدالحکیم نوتانی نصراللہ شاہوانی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

مہمان خاص نے فٹبال کو کک لگاکر ٹورنامنٹ کا باقائدہ افتتاح کیا قبل ازیں مہمان خاص کا دونوں فٹبال کلب کے کھلاڑیوںسے تعارف کرایا گیا ،پہلا میچ شہید بابا سکندر جان زہری فٹبال کلب خط کپر اور نوروز فٹبال کلب باغبانہ کے مابین کھیلاگیا جوکہ دونو ںفٹبال ٹیمیں مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہے ۔

اس موقع پر مہمان خاص نے دونوں فٹبال ٹیموں کے شاندار کھیل کو سراہا ٹورنامنٹ کمیٹی کے جوش جزبہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے دورگھوڑاوہ کپر جیسے پسماندہ دیہات میں اسطرح کے شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کر کے نوجوانوںکو بہترین کھیل کی تفریح کے مواقع فراہم کرنا قابل داد ہیںہم انشااللہ گھوڑاوہ کپر کے اسپورٹس مینوں کے تمام مسائل چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری کے ہدایات کے روشنی میں حل کریں گے مہمان خاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جس ہستی مرحوم قاضی عبدالصمد شاہوانی کے نام فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کیونکہ مرحوم قاضی عبدالصمد شاہوانی ادیب مفکر قلم کار ہونے کے ساتھ اسپورٹس کے فروغ کے لئے اپنی زندگی میں بہت کام کیا اور اپنے طاقتور قلم کے زریعے کھلاڑیوں کے مسائل میڈیا میں اجاگر کئے وہ اسپورٹس سے محبت کرنے والے انسان تھے بہت جلد مرحوم قاضی عبدالصمد شاہوانی کے نام پر آل بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے صدر محمد اکرم شاہوانی ٹورنامنٹ کوارڈ ینیٹرمحمد یاسین شاہوانی ٹورنامنٹ کے رابطہ سیکرٹری اور شہید سکندر فٹبال کلب خط کپرکے کپتان عبدالحمید شاہوانی شاہنواز شاہوانی عبدالرحمن شاہوانی کے علاوہ فٹبال شائقین کی بڑی تعداد فٹبال گرائونڈ میں موجود تھے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں