ئ*خضدار،پہلے آل تحصیل باغبانہ مرحوم قاضی عبدالصمد شاہوانی فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح

اتوار 13 ستمبر 2020 21:00

ًخضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) پہلے آل تحصیل باغبانہ مرحوم قاضی عبدالصمد شاہوانی فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح مسلم لیگ ن ضلع خضدار کے سینئرنائب صدر عید محمد ایڈوکیٹ نے کردیاآج گھوڑاوہ کپر اسٹیڈیم مین پہلاآل تحصیل باغبانہ مرحوم قا ضی عبدالصمد شاہوانی فٹبال ٹورنامنٹ باقاعدہ افتتاح ہوا افتتاح کے مہمان خاص مسلم لیگ ن ضلع خضدار کے سینئر نائب صدر عید محمد ایڈوکیٹ تھے اعزازی مہمانون مین ٹکری جھالاوان محمد رضاشاہوانی میر زاہد احمد زہری ڈسٹرکٹ کونسل کے سابق ممبر محمد عمر میر پیر محمد شاہوانی بشیراحمد میرمحمد شاہوانی ٹکری زادہ عبدالحکیم شاہوانی حاجی علی محمد عمرانی فیصل بلوچ عبدالحکیم نوتانی نصراللہ شاہوانی بھی ان کے ہمراہ تھے مہمان خاص نے فٹبال کو کک لگاکر ٹورنامنٹ کا باقائدہ افتتاح کیا قبل ازیں مہمان خاص کا دونوں فٹبال کلب کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا پہلا میچ شہید بابا سکندر جان زہری فٹبال کلب خط کپر اور نوروز فٹبال کلب باغبانہ کے مابین کھیلاگیا جوکہ دونو ں فٹبال ٹیمیں مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہے اس موقع پر مہمان خاص نے دونوں فٹبال ٹیموں کے شاندار کھیل کو سراہا ٹورنامنٹ کمیٹی کے جوش جزبہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے دورگھوڑاوہ کپر جیسے پسماندہ دیہات میں اسطرح کے شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کر کے نوجوانوں کو بہترین کھیل کی تفریح کے مواقع فراہم کرنا قابل داد ہیں ہم انشااللہ گھوڑاوہ کپر کے اسپورٹس مینوں کے تمام مسائل چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری کے ہدایات کے روشنی میں حل کریں گے مہمان خاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جس ہستی مرحوم قاضی عبدالصمد شاہوانی کے نام فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کیونکہ مرحوم قاضی عبدالصمد شاہوانی ادیب مفکر قلم کار ہونے کے ساتھ اسپورٹس کے فروغ کے لئے اپنی زندگی میں بہت کام کیا اور اپنے طاقتور قلم کے زریعے کھلاڑیوں کے مسائل میڈیا میں اجاگر کئے وہ اسپورٹس سے محبت کرنے والے انسان تھے بہت جلد مرحوم قاضی عبدالصمد شاہوانی کے نام پر آل بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے صدر محمد اکرم شاہوانی ٹورنامنٹ کوارڈ ینیٹرمحمد یاسین شاہوانی ٹورنامنٹ کے رابطہ سیکرٹری اور شہید سکندر فٹبال کلب خط کپرکے کپتان عبدالحمید شاہوانی شاہنواز شاہوانی عبدالرحمن شاہوانی کے علاوہ فٹبال شائقین کی بڑی تعداد فٹبال گرانڈ میں موجود تھی

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں