صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کاخضدار کا دورہ

کمشنر قلات ڈویژن بشیر خان بازئی نے قلات ڈویژن اور خضدار میں امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی قلات ڈویژن کو گیم چینجر منصوبہ سی پیک میں اہمیت حاصل ہے،تمام علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کی مکمل بحالی کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا ررہے ہیں ، صوبائی وزیر داخلہ

منگل 15 جون 2021 22:52

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو اور چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے منگل کے روز خضدار کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ارشد مجید، آئی جی پولیس رائے طاہر ،ڈپٹی کمشنرز خضدار ،مستونگ، قلات ،سوراب ،لسبیلہ ، آواران کے علاوہ متعلقہ اداروں کے اعلی سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن بشیر خان بازئی نے قلات ڈویژن اور خضدار میں امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ قلات ڈویژن کو گیم چینجر منصوبہ سی پیک میں اہمیت حاصل ہے۔اور موجودہ حکومت بلوچستان کے تمام علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کی مکمل بحالی کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا کہ سرکاری آفیسران اور ملازمین صوبے کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کریں کیونکہ عوام کی خدمت صوبائی حکومت کی اولین زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین دفتروں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور ڈیوٹی سے غیر حاضر اسٹاف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جبکہ صوبائی حکومت صوبہ کے دور افتادہ علاقوں میں تعینات سرکاری ملازمین کے مشکلات کو بھی حل کرنے کی ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔س موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کو قلات ڈویژن میں روزگار کے نئے مواقع ،سیاحتی شعبے کے فروغ ،شاہراہوں کی تعمیر، صحت کی بہترین سہولیات ، معیاری تعلیم کی فراہمی ،آبنوشی اور دیگر منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں متعلق متعلقہ اداروں کے حکام نے بھی بریفنگ دی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں