75 ویں یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں خضدار میں کبڈی میچ کھیلا گیا

ہفتہ 13 اگست 2022 23:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) 75 ویں یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں خضدار میں کبڈی میچ کھیلا گیا ۔جس کا انتظام خضدار انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ کبڈی میچ کے مہمان خاص رکن بلوچستان اسمبلی میریونس عزیز زہری تھے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی و دیگر منتظمین اور مہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

کبڈی میچ خضدار کی تحصیل نال اور کرخ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔جس میں یکطرفہ مقابلے کے بعد میچ تحصیل نال کی ٹیم نے جیت لیا۔ میچ کے اختتام پر دھول کی تھاپ پر رقص اور بلوچی چاپ و ڈانس کا اہتمام کیا گیا۔ بلوچی چاپ میں ڈپٹی کمشنر سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر ملی نغمے اور قومی ترانے گائے گئے۔

(جاری ہے)

کبڈی میچ ایونٹ میں اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی ،اے ڈی سی جی سراج احمد بلوچ، جے یوآئی کے مولانا عنایت اللہ رودینی ،منیر نور گرگناڑی ،انجینئر عتیق ساجدی ،پی پی پی کے بشیراحمد جتک ،پی ایس ٹو ڈی سی محمد مراد گزوزئی ،انجن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل ،سردار محمد طیب زنگی ،جو میر احمد گنگو ،محمد عالم جتک ،جمعہ خان شکرانی ،میرمحمداکبر جتک ،مولانا گل حسن ،عید محمد ایڈوکیٹ ،غلام علی بادشاہ ،محمد عظیم ،انجینئر محمد یونس موسیانی و دیگر موجود تھے۔

میچ میں کامیاب اور رنر ٹیموں کو ٹرافی اور نقدی رقم انعام سے نوازا گیا۔ اس موقع پر کھلاڑی اور شائقین سے رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ خوشی اس امر کی ہے کہ یوم آزادی تقریب میں بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی اور دلچسپ کھیل سے لطف اندوز ہوئے یوم آزادی جس جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہاہے اس سے عوام کی دلچسپی اور محبت کا اظہار صاف دکھائی دے رہاہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اب سندھ اور بلوچستان کی سطح پر کبڈی میچ کرایا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے خطاب کرتے ہوئے خضدار کے شہریوں کا بطور شائقین کبڈی میچ میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 14 اگست یوم آذادی کی تقریبات میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں