ملک بھر کی طرح خضدار میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:06

حضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) ملک بھر کی طرح خضدار میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ،اس دن کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیاہے، پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ریلی نکالی گئی، پرچم کشائی اور ریلی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قلات رینج منیر شیخ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار رحمت اللہ بلوچ، ایس ایس پی خضدار اسد خان ناصر،اسسٹنٹ کمشنرخضدارحفیظ اللہ کاکڑ ،صدرانجمن تاجران خضدارحافظ حمید اللہ مینگل، ڈپٹی کمشنر آفس کے سینئر آفیسرز محمد مرادگزوزئی، عنایت اللہ مینگل، میر عتیق الرحمن ساجدی اور سرکاری محکموں کے سربراہان سمیت قبائلی عمائدین نےشرکت کی۔\378

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں