خضدار میں بھی ہندوبرادری اپنارنگوں بھرا مذہبی تہوار ہولی بھرپورجوش وخروش کے ساتھ منارہے ہیں

پیر 25 مارچ 2024 20:14

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) ضلع خضدار میں بھی ہندوبرادری اپنارنگوں بھرا مذہبی تہوار ہولی بھرپورجوش وخروش کے ساتھ منارہے ہیں خضدار پولیس وانتظامیہ کی جانب سے امن وامان و مذھبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات تفصیلات کے مطابق ضلع خضدارمیں بھی ہندو برادری اپنارنگوں بھرامذہبی تہوارہولی جوش وخروش کے ساتھ منارہے ہیں اس ضمن میں خضدار کے مندروں میں ہولی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا خضدار کے اقلیتی راہنما سیٹھ جواری لعل نے بتایاکہ ہولی کاتہوار امن محبت اور خوشیاں بانٹنے کاتہوار ہے جوموسم بہار کی آمد پرہندوبرادری بڑے جوش وخروش سے مناتی ہے ایک دوسرے پررنگ بکھیر کر اپنی محبت کا اظہار کیا جاتا ہے سیٹھ جواری لعل نے بتایاکہ خضدارمیں ہندوبرادری کے اس خوشی کے تہوارکے موقع پر ایس ایس پی خضدار اسد خان ناصر ایس ایچ او سٹی تھانہ خضدار عبدالعزیز خدرانی ولیویز انتظامیہ نے امن وامان مذہبی ہم آہنگی کوبرقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں