صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات

ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز قبائلی اضلاع باجوڑ, مہمند اور خیبر میں عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 اپریل 2022 13:53

صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات
خیبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل2022ء)   ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز قبائلی اضلاع باجوڑ, مہمند اور خیبر میں عوام کو تمام  بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں. صحت, تعلیم, روزگار اور انفراسٹرکچر کی بحالی جیسے لاتعداد منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے. جن میں کئ منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں. تینوں قبائلی اضلاع میں عوام کو بنیادی سہولیات کے منصوبوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی ترجیحات میں شامل ہے.

اس سلسلے میں ان اضلاع کے دور دراز علاقوں میں صاف پانی کے بےشمار منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں.

جبکہ کئ منصوبوں پر کام جاری ہے.

(جاری ہے)

باجوڑ, مہمند اور خیبر میں اب تک صاف پانی کی فراہمی کے دو سو سے زائد منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں جن سے عوام کو صاف پانی کی فراہمی جاری ہے.


ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے ان مکمل کئے گئے منصوبوں کے لئے سولر سسٹم بھی لگائے گئے ہیں تاکہ علاقے کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا تسلسل بغیر رکاوٹ کے جاری رہ سکے. جبکہ ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز لگائے گئے منصوبوں کی مکمل دیکھ بال بھی کر رہے ہیں.

ان بنیادی منصوبوں سے ان اضلاع کی عوام مستفید بھی ہو رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے ان اقدامات کی متعرف بھی ہے.

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں