خیبرایجنسی،باڑہ میں 9 سال بعد سڑک آمد ورفت کے لئے کھول دی گئی

جمعہ 17 اگست 2018 00:09

خیبرایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) باڑہ میں 9 سال سے بند ایک مقامی سڑک کو آمد ورفت کے لئے کھول دی گئی ہے ۔سکیورٹی فورسز نے عوامی مطالبات پر سڑک کھولنے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے ۔سڑک افتتاح کے موقع پر شلوبر قبائل کے عمائدین کے علاوہ باڑہ تاجر برادری کے رہنماء بھی شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

باڑہ میں شدت پسندی کے باعث ستمبر 2009میں باڑہ بازار کی بندش کے ساتھ بند ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا خلیل رحمان کے نام سے منسوب جمرود روڈ ٹو نیازی مارکیٹ سڑک طویل ترین کرفیوکے بعد عام ٹریفک کے لئے کھولنے سے شلوبر مارکیٹیں آباد ہو جائیں گی۔

جمعرات کے روز سڑک کا افتتاح کے موقع پر لفٹننٹ کرنل لطیف نے کہا کہ مذکورہ سڑک کو انسپکٹر جنرل فرنٹیئرکور اور سیکٹرکمانڈر کے احکامات کی روشنی میں کئی سال بعد کھولا جا رہا ہے جس سے نہ صرف شلوبر قبائل کو باڑہ بازار میں آمد ورفت میں آسانی ہو گی بلکہ یہاں باڑہ بازار میں تجارتی سرگرمیاں مزید تیز ہو جائیں گی ۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں