باڑہ میں تیس سال بعد مال مویشی منڈی قائم کردی گئی

پیر 7 جنوری 2019 22:47

خیبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) باڑہ میں تیس سال بعد باقاعدہ مال مویشی منڈی قائم کردی گئی، مال مویشی منڈی کے قیام سے سینکڑوں افراد کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے جبکہ تاجر برادری اقتصادی طور پر مستحکم ہو گی، اس سلسلے میںکاروان حق فائونڈیشن کے چیئر مین اور سابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی شفیق آفریدی نے باقاعدہ افتتاح کیا اور اس سلسلے میں باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاروان حق فائونڈیشن کے چیئر مین حاجی شفیق خان، انجمن تاجران باڑہ کے جنرل سیکرٹری سید آیاز وزیر اور دیگر نے باڑہ میں مال مویشی منڈی کے قیام کو علاقے کی ترقی کیلئے اہم قدم قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ باڑہ کے عوام کی تین دہائیوں سے خواہش تھی کہ باڑہ میں مال مویشی منڈی قائم ہو ان کی یہ خواہش تیس سال بعد پوری ہوئی۔ منڈی کے قیام کیلئے اکاخیل قبیلے کی ذیلی شاخ دری نے زمین فراہم کی جبکہ مال منڈی مویشی ہر پیر کو منعقد ہوگی اور ان کے انتظامات اور سیکورٹی اس قبیلے کے جوانوں کے حوالے ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں