کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نے ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈوگرہ میں پودا لگایا

منگل 9 اپریل 2019 23:17

خیبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2019ء) وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر باڑہ کاشف قیوم نے ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈوگرہ میں پودا لگایا اور 50 افراد میں پھلدار پودے تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر باڑہ کاشف قیوم نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت 50 افراد میں پھلدار پودے تقسیم کئے گئے جبکہ اس ہفتے ڈوگرہ ہسپتال میں مزید 200 پودے لگائیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے دیگر بنیادی مرکز صحت اور سرکاری تعلیمی اداروں میں پودے لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت اس سے قبل بھی باڑہ کے عوام اور تعلیمی اداروں میں لاکھوں پودے تقسیم کئے جا چکے ہیں تاکہ پاکستان پھلوں میں خود کفیل ہوجائے اور پھلوں کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں