محکمہ زراعت شعبہ توسیع ضلع کوہاٹ کے زیر اہتمام وزیراعظم کے گندم پیداوار بڑھاو سکیم پر شب وروز کام جاری

منگل 29 اکتوبر 2019 12:50

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2019ء) محکمہ زراعت شعبہ توسیع ضلع کوہاٹ کے زیر اہتمام وزیراعظم پاکستان عمران خان کے گندم پیداوار بڑھاو سکیم پر شب وروز کام جاری ہے اور محکمہ زراعت کا سٹاف ہفتہ کے سات دن زمینداروں کی خدمات کے لئے کوشاں ہے اس مقصد کے لئے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت شعبہ توسیع ضلع کوہاٹ ظاہر اللہ خان خٹک نے زمینداروںکو گندم تخم ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے ضلع کوہاٹ میں بلی ٹنگ،گمبٹ،لاچی میں گندم تخم فراہم کر دی ہے اور سٹاف کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ہر حالت میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے گندم پیداوار بڑھاو سکیم کے اس پروگرام کو کامیاب بنائیں تاکہ زمیندار خوشحال اور ملک کی ترقی اورگندم کی پیدوار میں اضافہ ہو زمینداراپنے متعلقہ زرعی سنٹر سے گندم کا اعلی تخم حاصل کریں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اس انقلابی پروگرام سے فائدہ اٹھائیں اور فارم جمع کرنے کے لئے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور رابطہ نمبر درج کرنا لازمی ہے مزید معلومات کے لئے فون نمبر0922512446پر رابطہ کریں-

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں