کوہاٹ پولیس نے انڈس ہائی وے پر خود کارہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑکے دو مبینہ سمگلروں کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 18 مئی 2019 19:00

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) کوہاٹ پولیس نے انڈس ہائی وے پر خود کارہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑی اور بڑی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرکے دو مبینہ سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے اتوار کے روز انڈس ہائی وے پر مسلم آباد کے قریب قائم پولیس چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک موٹر کار کو روکا جس کی تلاشی لینے پر کار کے خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

پولیس نے کاروائی میں مبینہ دو بین الاضلاعی اسلحہ سمگلر بھی حراست میں لئے۔پولیس کے مطابق پکڑا گیا غیر قانونی اسلحہ جنوبی اضلاع کو سمگل کیا جارہاتھا۔پکڑے گئے اسلحے میں 3 کلاشنکوف,5 ایم پی فائیو گن 40پستول, 1200 کارتوس, 60 چارجرز اور اسلحے کے کل پرزے شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ جرما میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں