صوبائی حکومت رواں مالی سال کے دوران قبائلی ضلع اورکزئی میں سیاحت کے فروغ پر55 کروڑ روپے خرچ کررہی ہے تیمور اسلم جھگڑا

قبائلی علاقے تیراہ میں مزید سیاحتی مقامات کو تلاش کرکے انہیں سیاحوں کیلئے پرکشش بنانے کی بھر پورکوشش کرینگے جس سے روزگار کے نئے موقع فراہم ہونگے،وزیر خزانہ خیبرپختونخوا

پیر 19 اکتوبر 2020 17:32

صوبائی حکومت رواں مالی سال کے دوران قبائلی ضلع اورکزئی میں سیاحت کے فروغ پر55 کروڑ روپے خرچ کررہی ہے تیمور اسلم جھگڑا
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت رواں مالی سال کے دوران قبائلی ضلع اورکزئی میں سیاحت کے فروغ پر55 کروڑ روپے خرچ کررہی ہے جس میں ہرسال بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔قبائلی علاقے تیراہ میں مزید سیاحتی مقامات کو تلاش کرکے انہیں سیاحوں کے لئے پرکشش بنانے کی بھر پورکوشش کریں گے جس کے ذریعے روزگار کے نئے موقع فراہم ہوں گے۔

وہ گزشتہ روز قبائلی ضلع اورکزئی کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر سیاحتی علاقے سمانہ پہنچے جہاں اٴْنہوں نے تالائی ٹورسٹ سپاٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے کچھ عرصہ قبل قبائلی علاقوں میں سیاحت کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا لیکن اب موجودہ حکومت سیاحت کے ذریعے معیشت کا پہیہ چلاکرحقیقی تبدیلی لائیں گے جس سے مقامی لوگوں کی حالت زار بہتر ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈٹیکسیشن سید غازی جمال کے علاوہ اراکین صوبائی اسمبلی شاہ فیصل خان‘ ریاض شاہین اور محمدشفیق ‘ سیکرٹری آبپاشی محمد طاہر اورکزئی ‘ڈپٹی کمشنر اورکزئی واصل خان خٹک‘ ایم ڈی محکمہ سیاحت جنید خان اور مقامی عمائدین کی بڑی تعدادموجودتھی۔تیمورجھگڑا کا کہنا تھا کہ۔صوبائی وزیرخزانہ نے کہا کہ انضام سے پہلے ترقیاتی کاموں کو قبائلی عوام پر احسان سمجھاجاتا تھا لیکن اب یہ ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ محمودخان کی ولولہ انگیز قیادت میں تندہی کے ساتھ پوری کررہے ہیں۔

اٴْنہوں نے مزیدکہا کہ اب ماضی کے برعکس قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز میںہرسال اضافہ ہوگا جس سے یہاں کے علاقوں کی حالت بدل جائے گی۔جھگڑا کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے لئے صحت کارڈ کی مدمیں علاج معالجہ کے لئے رقم کی حد 6 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لا کھ روپے کی جارہی ہے جبکہ اب انصاف صحت کارڈ کی سہولت صوبہ کے ہر شہری کو میسر ہوگی۔ صحت سہولیات کا ذکرکرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قائم ہسپتال کی کارکردگی بہتر ہے اور کوشش ہے کہ اس نظام کو مزید وسعت دی جائے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں معاون خصوصی غزن جمال نے کہا کہ اورکزئی میں سیاحت کے کافی مواقع موجودہیں لیکن ان مقامات کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔قبل ازیں وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے قبائلی ضلع اورکزئی کے صحت افزا پہاڑی علاقے سمانہ میں تالائی ٹورسٹ سپاٹ کے علاوہ 8 کلومیٹر طویل سرور میلہ تا خواگی سیڑئی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں