والد کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی کم عمر لڑکی تھانے پہنچ گئی

والد پہلی بار اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب 10 سال کی تھی، 5 سالوں سے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے،کسی کو بتانے کی صورت میں فروخت کرنے کی دھمکی دی۔ متاثرہ لڑکی کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 5 جنوری 2021 17:01

والد کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی کم عمر لڑکی تھانے پہنچ گئی
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 جنوری2021ء) کوہاٹ میں 4 سال تک بیٹی کو زیادتی کا نشانے بنانے والا بدبخت والد گرفتار کر لیا گیا۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوہاٹ میں درندہ صفت باپ نے اپنی ہی سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے 4 برس تک اپنی کم عمر بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر دست درازی کرنے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسٹیشن ہاؤس افسر کنٹونمنٹ امجد حسین کا کہنا ہے کہ 14 سالہ متاثرہ لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ تھانے آئی اور اپنے والد سلطان محمود کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے جب وہ دس برس کی تھی تو والدہ چھوٹی بہن کو لے کر اسپتال گئی، والد نے اکیلے پا کر بے لباس ہونے کو کہا اور بری زبان کا بھی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

لڑکے کے مطابق والد نے دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے اس معاملے کا کسی کو بتایا تو وہ مجھے فروخت کر دیں گے۔

اس کے بعد والد مسلسل دست درازی کرتے رہے۔بعدازاں جب والد کی جانب سے اسے بری پیٹنا شروع کیا گیا تو اس نے تمام معاملے سے متعلق والدہ کو بتانے کا فیصلہ کیا۔ایس ایچ او کے مطابق متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے ڈی اے ٹیچنگ اسپتال بھیج دیا۔اس سے قبل مظفر گڑھ میں ایک افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں باپ نے اپنی بیٹی کی عزت تار تار کر دی تھی ۔

16 سالہ اقراء اپنے ماموں محمد عباس کے ساتھ تھانہ شہر سلطان پہنچی۔تھانہ شہر سلطان پولیس نے غلام فرید کو حراست میں لے لیا۔ واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔پولیس کا کہنا تھا کہ درندہ صفت باپ غلام فرید نے جرم کا اعتراف کر لیا ۔ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ والد کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں