خیبرپختونخواہ کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

کوہاٹ ریجن کے علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی، مرکز افغانستان تھا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 اگست 2022 21:16

خیبرپختونخواہ کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست 2022ء) خیبرپختونخواہ کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں ہفتے کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہاٹ ریجن کے کئی علاقوں میں آنے والے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اب تک زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 5 جبکہ مرکز افغانستان تھا، تاہم زلزلے کی گہرائی کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں