افغان دارالحکومت کابل میں آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ‘ پائلٹ زخمی

جمعرات 2 اگست 2018 13:59

کابل/کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) افغان دارالحکومت کابل میں آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ‘ پائلٹ زخمی۔بتایا جاتا ہے کہ افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے کابل کے ضلع سروبی میں گزشتہ شام گرکر تباہ ہوگیا جس کا پائلٹ زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

افغان وزارت دفاع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی شام پیش آیا جہاں ہیلی کاپٹر نے فنی خرابی کے باعث سروبی کے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کی جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ معمولی زخمی ہوا۔

واقعہ کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کا محاصرہ کیا۔ادھر گزشتہ شب افغان ٹی وی نے اس واقعہ کے بارے میں پولیس کے حوالے سے خبر دی تھی کہ ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہونے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں