کوہاٹ،بنوں سے کوہاٹ آنے والی مسافر کوچ میںاچانک آگ بھڑک اٹھی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 9 ستمبر 2018 15:50

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2018ء) لاچی کے قریب انڈس ہائی وے پر بنوں سے کوہاٹ آنے والی مسافر کوچ میںاچانک آگ بھڑک اٴْٹھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی صبح کوہاٹ سے تقریباً 30 کلومیٹر دور پولیس تھانہ لاچی کی حدودمیں انڈس ہائی وے پر واقع ایک پٹرول پمپ کے قریب بنوں سے کوہاٹ آنے والی مسافر کوچ نمبر(621 )میں اچانک آگ بھڑک اٴْٹھی تاہم مسافروں نے کھودکر اپنی جانیں بچائیں۔

(جاری ہے)

اگرچہ فوری طورپر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوچ میں آگ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی۔واقعہ کے فوری بعدمقامی پٹرول پمپ میں آگ بجھانے والے آلات اور لاچی شہر سے فائربریگیڈ کی گاڑی نے پہنچ کر آگ پرقابوپالیا۔آگ کے باعث کوچ کو شدید نقصان پہنچاتاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔یادرہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی کوہاٹ کے قریب ایک مسافر کوچ میں آگ لگی تھی جس میں متعدد مسافر جاں بحق ہوگئے تھے ۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں