افغان حکام کاداعش کے ایک ترجمان اور 11طالبان سمیت 12 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اتوار 25 نومبر 2018 16:30

کوہاٹ/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2018ء) افغان حکام نے جھڑپوں کے الگ واقعات میں داعش کے ایک ترجمان اور 11طالبان سمیت 12 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں دوا ہم کمانڈر بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ننگرہار کے ضلع ہسکہ مینہ میں افغان سپیشل فورسز نے ایک کاروائی کے دوران داعش کے ترجمان ملا شرافت شفیق کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر شمالی صوبہ فریاب کے ضلع پشتون کوٹ کے علاقے سرحوض میں طالبان اور افغان فورسز کے مابین جھڑپ ہوئی جسمیں افغان آرمی کی شاہین کورکے بیان کے مطابق 4 طالبان ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو اہم کمانڈر قاری نبی مکرم اور ملانذیر بھی شامل ہیں۔دریں اثناء صوبہ لوگرکے صدر مقام پل عالم شہر کے نواحی علاقے میں گزشتہ شب افغان فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کی مشترکہ کاروائی میں 7 طالبان ہلاک ہوگئے۔ پولیس ترجمان شاہ پوراحمدزئی کے مطابق افغان فورسز نے 9مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا ۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں