کوہاٹ‘ محکمہ جنگلی حیات کم وسائل کے با وجود پرندوں کے تحفظ کے لئے دن رات کوشاں

2017-18میں 20لاکھ ریونیو ٹارگٹ دیا گیا جو کے کوہاٹ ڈویژن نے 25لاکھ پورا کر کے ثابت کردیا

جمعرات 7 فروری 2019 11:50

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) محکمہ جنگلی حیات کم وسائل کے با وجود پرندوں کے تحفظ کے لئے دن رات کوشاں ہے۔2017-18میں 20لاکھ ریوینیو ٹارگٹ دیا گیا جو کے کوہاٹ ڈویژن نے 25لاکھ پورا کر کے ثابت کردیا کے محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار وں کی محنت رنگ لے آئی۔کوہاٹ ڈویژن میں محکمہ وائلڈ لائف کے 3پارک ہیں جو کے کوتل وائلڈ لائف پارک، تاندہ ڈیم وائلڈ لائف پارک، توغ منگارہ سفاری پارک شامل ہیں۔

ان پارکوں میں نایاب جانوروں کی افزائش نسل اور کنزرورز کی تعداد زیادہ ہونے کے ساتھ دوسرے پارکوں کو منتقل کر دی جاتی ہے۔جو کہ بنوں ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان کو منتقل کی جا چکی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈویژنل وائلڈ لائف آ فیسرعبدلصمد وزیر نے ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کوہاٹ ڈویژن کو تیتروں کی جنت کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں ہر سال مختلف علاقوں کے شکاری شکار کرنے کے لئے آتے ہیں جن کے پاس سپیشل پرمٹ ہوتا ہے۔سپیشل پرمٹ میں 90فی صد کمیونیٹی کو دیا جاتا ہے جب کے 10فی صد حکومت کو جاتا ہے۔ان فنڈز سے لوکل لوگوں کے مسائل کو حل کیا جاتا ہے اور اسے اس مقصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کر کے غیر قانونی شکار کے خلاف 100فی صد کامیاب ہو چکے ہیں۔

اس حوالے سے ہم آگاہی پروگرام بھی کرواتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل سپورٹ بھی حاصل ہے۔جنگلی حیات کے بیمار ہونے کی صورت میں ہمارے پاس ویٹرنری ڈاکٹر بھی موجود ہیں ۔ہمارے وائلڈ لائف پارکوں میںا وریال 38، شنگارہ42، پارہ ہرن16، نیل گائی30، مفلان شیپ 35، کالہ ہرن 3 موجود ہیں۔ہم اپنے پارکوں میں جنگلی حیات کی تعداد ذیادہ ہونے کی صورت میں سدرن پارکوں میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔

گذشتہ سال 821مختلف شکاری لائیسنس بنوا چکے ہیں۔25نومبر 2018سے 3فروری 2019تک شکاری سیزن تھا ۔اب شکار کاسیزن ختم ہوچکا ہے۔ انھوں نے کہا کے سونامی بیلین ٹری پراجیکٹ کے تحت 140فارسٹ کلوژرکام کر رہے ہیں جو کے جنگلی حیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ غیرقانونی شکاریوں کے روک تھام کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کے وائلڈ لائف کے تعاون سے بنائی گئی کمیونیٹی سطح کی وائلڈ لائف کمیٹیاں جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے وائلڈ لائف اہلکاروں کے ساتھ مل کر غیر قانونی شکار کے روک تھام کے لئے متحرک ہیں جس کے نتیجے میں کوہاٹ ڈویژن میں غیر قانونی شکاریوں کو 100فی صد کنٹرول کیا ہوا ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں