کوہاٹ ‘ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور منتخب ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی کے فنڈ سے گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا

پیر 25 جنوری 2021 14:48

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) یونین کونسل پی کے 80 کی دویونین کونسلز ڈھوڈہ اور خرماتو میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور منتخب ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی کے فنڈ سے گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جس پر مجموعی طور پر 80 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ٹی ایم اے کی نگرانی میں 40 لاکھ کا فنڈ ڈھوڈہ اور 40 لاکھ کا فنڈ خرماتو میں استعمال کیا گیا گلیوں نالیوں کی تعمیر اور پختگی پر علاقہ عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے ترقیاتی کاموں سے مسلسل محروم چلے آ رہے تھے مگر علاقہ عوام کی نشان دہی پر ممبر قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے ہمارے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا نہ رکنے والا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے حلقہ پی کے 80 کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہو گا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں