کوہاٹ،پوزیشن ہو لڈ ر طالبعلم نے اپنا کیش پرائز ڈیم فنڈ میں جمع کرادیا

جمعہ 10 اگست 2018 21:16

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) کوہاٹ طالبعلم نے اپنا کیش پرائز ڈیم فنڈ میں جمع کرادیا۔کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ میں پری انجینئرنگ گروپ کے تھرڈ پوزیشن ہولڈرکیڈٹ کالج کے طالبعلم محمد آفاق خان نے بورڈ کی طرف سے ملنے والی 40 ہزار روپے کی انعامی رقم چیف جسٹس ڈیمز فنڈ میں جمع کرادی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طالبعلم کا کہنا تھا کہ مجھے انعام سے زیادہ ملکی ترقی عزیز ہے ڈیمز بننے سے خوشحالی آئیگی اور مجھے خوشی ہوگی کہ چیف جسٹس ڈیمز فنڈ میں میرا بھی حصہ ہو اس مثبت سوچ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے میں نے یہ انعامی رقم ڈیمز فنڈ میں جمع کرانے کافیصلہ کیا تاکہ میرا ضمیر مطمئن ہو انہوںنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کی خدمت کا بھرپور جذبہ رکھتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ملک قوم اور والدین کانام روشن کرے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں