ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے غیر قانونی مویشی منڈیوں پر پابندی عائدکردی

جمعہ 17 اگست 2018 20:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) کوہاٹ میں غیر قانونی مال مویشی منڈیوں کے قیام پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالدالیاس نے عید الاضحی کے موقع پر شہر اور مضافات میں قائم غیر قانونی مال مویشی منڈیوں خصوصاًتوغ بالا پنڈی روڈ ، محمد زئی ہنگو روڈ اوربہزادی چکر کوٹ نز د فضائیہ انٹرکالج کی منڈیوں کانوٹس لیتے ہوئے ضلع بھرمیں دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت مذکورہ منڈیوں سمیت قائم تمام غیر قانونی مال مویشی منڈیوں پرفوری طورپر عرصہ 9 دنوں کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی ہوگی۔اس امر کااعلان جمعہ کے روز یہاں سرکاری طورپرکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں