افغان صوبہ ننگرہار میں افغان سپیشل فورسز نے فوجی آپریشن کے دوران 2 طالبان سمیت 15 افغان شہری ہلاک کردیئے

بدھ 19 ستمبر 2018 20:04

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ ننگرہار میں افغان سپیشل فورسز نے فوجی آپریشن کے دوران 2 طالبان سمیت 15 افغان شہری ہلاک کردیئے۔ صوبائی گورنرکے ترجمان عطاء للہ خوگیانی کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

سرحد پار سے افغان میڈیا نے صوبائی کونسل کے ممبر اجمل عمر کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ ننگرہار کے ضلع شیرزاد کے علاقے وادی سر میں گزشتہ شب افغان سپیشل فورسز نے فوجی آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 طالبان اور 13 افغان شہری سمیت15 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق جاں بحق شہریوں میں بوڑھے اور بچے شامل ہیں ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی کے مطابق یہ آپریشن گورنر کے علم میں لائے بغیر کیا گیا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیںتاہم اٴْنہوں نے ہلاکتوں کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں