کوہاٹ ، درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں حادثہ، ایک مزدور جاں بحق ہو گیا

منگل 16 اکتوبر 2018 20:29

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں ایک اور حادثہ کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق ہو گیا اور اس طرح ایک ماہ کے اندر کوئلے کی کان میں اب تک تین مختلف حادثات میں 13کان کن موت کی وادی میں چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

باخبر سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کے روز درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال میں واقع کی کوئلے کی ایک کان میں ایک مزدور کسی طرح ملبہ تلے دب کر جاں بحق ہوگیا جسے اطلاعات کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے منگل کے روز بہت کوششوں کے بعد نکال لیا ۔

جاں بحق مزدور کا نام فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکا تاہم مرحوم کا تعلق بھی شانگلہ سے بتایاجاتا ہے۔یادرہے کہ ایک ماہ کے اندر درہ آدم خیل میں کوئلے کی کانوں میں تین مختلف حادثات میں اب تک تیرہ مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ادھر قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل کے انتظامی حکام نے منگل کے روز کاروائی کرتے ہوئے خان افضال کے علاقے میں واقع دو کول مائنز کو حفاظتی انتظامات اور آلات کی عدم موجودگی پر سیل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں