صوبائی حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے پاکستان ریلوے کی 77 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی اراضی واگزارکرالی

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:15

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) صوبائی حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے پاکستان ریلوے کی 77 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی اراضی واگزارکرالی۔

(جاری ہے)

گزشتہ شام ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر کوہاٹ صاحبزادہ سمیع اللہ کی زیرنگرانی اورپاکستان ریلوے کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرضیاء الجبار کی موجودگی میں پاکستان ریلوے کی اراضی پر کی گئیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کردیا گیااورہنگو پھاٹک کے علاقے میں بھاری مشینری کی مدد سے ریلوے کی اراضی پر غیرقانونی تعمیرات جن میں کمرشل دٴْکانات بھی شامل تھے‘ مسمار کرکے قابضین سے 77 لاکھ روپے مالیت کی ساڑھے دس مرلے قیمتی اراضی واگزار کروالی۔

اس موقع پر متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر تجاوزات اور غیرقانونی قبضے کیخلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں