کوہاٹ ،درہ آدم خیل میں چینی انجینئروں کی آمد‘ مقامی اسلحہ کیلئے مشہورتاریخی بازار کا دورہ ،کوئلے کے کانوں کا بھی معائنہ کیا

بدھ 19 دسمبر 2018 17:08

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں چینی انجینئروں کی آمد‘ مقامی اسلحہ کے لئے مشہورتاریخی بازار کا دورہ کیااور کوئلے کے کانوں کا معائنہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چند چینی انجینئر زاور دیگرباشندے چینی انجینئر ایلکس کی سربراہی میںایک روزہ تفریخی دورہ پر درہ آدم خیل پہنچے جہاں اٴْنہوں نے بازار کا دورہ کیا اوردرہ آدم خیل میں اسلحہ کی دکانوں پر جا کر اسلحہ ساز فیکٹریوں کا جائزہ لیا۔

بعدازاں چینی انجینئرز درہ آدم خیل میں واقع کوئلے کی کانوں پر گئے جہاں اٴْنہوں نے کانوں سے نکلنے والے کوئلے کی مقدار و معیار وغیرہ کو چیک کیا۔اس موقع پر مقامی انتظامیہ کے اہلکار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں