کرک‘ گھرکے اندر گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ‘ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے

جمعرات 27 دسمبر 2018 15:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2018ء) ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤدشاہ کے نواحی علاقے چغتو میں گھرکے اندر گیس لیکیج کے باعث دھماکہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ متاثرہ افراد میں گھر کا سربراہ‘ بیوی‘ دوبچے اوربوڑھی ماں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تحصیل بانڈہ داؤدشاہ کے نواحی علاقے چغتو میں جمعرات کی علی الصبح ریحان نامی ایک شخص کے گھرکے اندر گیس دھماکہ اٴْس وقت ہواجب کمرے کے اندر گیس لیکیج کے باعث گیس جمع ہوگئی تھی اور جیسے ہی گھروالوں نے دیاسلائی جلائی تو ایک خوفناک دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے پانچ افرادبری طرح جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پڑوس میں رہنے والے مقامی افراد نے پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور تمام زخمیوں کو کوہاٹ ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے تمام جھلس جانے والے افراد کو نازک حالت میں برن سنٹرپشاور منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ریحان‘ اٴْس کی اہلیہ‘ دو بچے اور ریحان کی والدہ شامل ہیں۔فوری طورپر مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں