وزیراعظم کے وژن کے مطابق ڈویژنل ہیڈکوارٹرکوہاٹ میں بھی شیلٹرہومز/پناہ گاہوں کی تعمیر کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی گئی

جمعرات 27 دسمبر 2018 15:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2018ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ڈویژنل ہیڈکوارٹرکوہاٹ میں بھی شیلٹرہومز/پناہ گاہوں کی تعمیر کے لئے منصوبہ بندی شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے شیلٹرہومز/پناہ گاہوں کی تعمیرکے لئے مناسب جگہ کا انتخاب کرنے کے لئے گزشتہ روز سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کے ہمراہ شہر کے وسط میںقائم ویلفیئر سنٹرکا دورہ کیا اور وہاں مجوزہ شیلٹرہومز کی تعمیر کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ کیپٹن(ر) عبدالرحمن نے مقامی افسروں کے ہمراہ شیلٹرزہومز/پناہگاہوں کے لئے جگہ کا معائنہ کیا۔ واضح رہے کہ کوہاٹ دوقبائلی اضلاع سمیت مجموعی طورپرپانچ اضلاع کوہاٹ‘ ہنگو‘ کرک‘ اورکزئی اور کرم کا ڈویژنل ہیڈکوارٹرہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں