کوہاٹ ،پولیس اہلکاروں کو پروفیشنل کورسز کرانے کیلئے خصوصی ورکشاپس کا سلسلہ جاری
منگل 15 جنوری 2019 00:00
(جاری ہے)
تربیتی کورسز میں پولیس کے ماہر افسران، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین ،بم ڈسپوزل سکواڈ کے ٹیکنیشنز اور ریسکیو 1122کے انسٹرکٹر زکی خدمات حاصل کرلی گئی ہے جو کہ خصوصی لیکچرز اور عملی مشقوںکے ذریعے پولیس جوانوں کوپیشہ ورانہ امور نبھانے کے طریقہ کار سے روشناس کرارہے ہیں۔
تربیتی کورسز میں پولیس جوانوں کو بم و بارود کا پتہ لگانے اور مختلف اقسام کے دھماکہ خیز مواد کومحتاط انداز میں ناکارہ بنانے کے تدبیری طریقہ کار سے روشناس کرایا جارہا ہے۔پولیس جوانوں کو کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ابتدائی تعلیم دینے کے علاوہ ہنگامی صورتحال میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے رہنما اصولوں کی عملی مشقیں بھی کرائی جارہی ہیں۔علاوہ ازیں تربیتی کورسز کے شرکاء کوپولیس پریکٹیکل فیلڈ ورک ،تھانے کے رجسٹرات میں مختلف نوعیت کے اندراجات،رویوں میں مثبت تبدیلی کی رو سے عوام کیساتھ بہتر طرز عمل اپنانے اور حالات حاضرہ کے درپیش چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹنے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی فیلڈ ڈیوٹی کے دوران درپیش قانونی امور میں خصوصی گائیڈ لائنز سے استفادہ کرنے کی مئوثر معلومات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔پولیس جوانوں کے لئے پروفیشنل کورسز کرانے کیلئے ڈی ایس پی لیگل اسحاق گل کی سربراہی میں ماہرپولیس افسران پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جبکہ ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود تربیتی کورسز کے تمام تر عوامل کی خود نگرانی کررہے ہیں۔تربیتی کورسز کے مطلوبہ مقاصد کے حوالے سے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ علمی اور عملی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کی بدولت پولیس فورس کی استعداد کار مزید بڑھے گی جبکہ پروفیشنل کورسز کے دوران پولیس اہلکاروں کے حاصل کردہ علم اور تجربے سے عوام کو بھی وابستہ امور میں بھر پور ریلیف ملے گا۔کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
Mکوہاٹ/ نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین
کرم ،فائرنگ کے مختلف واقعات ،سڑک حادثہ میںراہ گیر سمیت 4 افرادجان کی بازی ہار گئے ،خاتون سمیت 5افراد ..
کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 3 افرادجاں بحق
کوہاٹ میں بس اورگاڑی کے مابین تصادم، 3 افراد جاں بحق
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہریار آفریدی قیادت کیخلاف پھٹ پڑے
۵کوہاٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کے سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، حکومت کی جانب سے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین ..
کوہاٹ انڈسٹریل اسٹیٹ کے سیکورٹی بارے اجلاس، حکومت کی جانب سے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی
لکی مروت سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور بچوں کا کوہاٹ گیریژن اور کیڈٹ کالج کوہاٹ کا دورہ
کرم ،مختلف علاقوں میں متحارب قبائل کے مابین خونریزجھڑپیں جاری،39 افراد جاں بحق ،80 سے زائد زخمی
کوہاٹ ،معصوم بچوں کے سا تھ زیادتی ،استحصال میں ملوث 6رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار
کوہاٹ، ایف آئی اے نے افغان شہری سمیت تین ملزمان دھرلئے ،قبضہ سے لاکھوں روپے ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد ..
کوہاٹ، زہریلی خوراک کھانے سے متاثرہ گھرانے کے 8افراد میں سے ایک خاتون جاں بحق
کوہاٹ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت