کوہاٹ ،انبار بانڈہ میں جائیداد کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ ،ایک ہی گھرانے کے تین افراد جاں بحق ہوگئے

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:55

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) کوہاٹ کے نواحی علاقے انبار بانڈہ میں جائیداد کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون زخمی بھی بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ المناک واقعہ ہفتہ کے روز دوپہر کے وقت قریبی علاقے انبار بانڈہ میں پیش آیا جہاں مخالف فریقین کے مابین جائیداد کے تنازعہ نے سنگین صورت اختیار کرلی اور نوبت فائرنگ تک جاپہنچی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے تین افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون زخمی بھی ہوگء۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کا تنازعہ ہے جس نے ایک گھرانے کو اجاڑ دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ فوری طورپر جاں بحق افراد کے نام معلوم نہیں ہوسکے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے تاہم فوری طورپر کسی گرفتاری کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں