ضلع کرک سے حجاج کرام کے استقبال کے لئے جانے والے ایک ہی خاندان کے تین افرادحادثے میں جاں بحق

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:02

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) ضلع کرک سے حجاج کرام کے استقبال کے لئے جانے والے ایک ہی خاندان کے تین افرادحادثے کا شکار ہوکر حجاج کرام سے ملے بغیرموت کی آغوش میںچلے گئے جبکہ تین دیگرزخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ایک خاتون اوردوبچے شامل ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤدشاہ کے علاقے عیسک خماری سے تعلق رکھنے والے بعض افرادسعودی عرب سے واپس آنے والے اپنے رشتہ دار حجاج کرام کے اسقتبال کے لئے گزشتہ روز ایک ڈبل کیبن پک اپ نمبرکے ایس 1234 میںپشاور ائرپورٹ جارہے تھے کہ نہر روڈ پرایک رکشہ کے ساتھ تصادم کے بعد مبینہ طورپر ڈرائیور محمدریاض عرف گوگا سے پک اپ بے قابو ہوکرنہر میں جاگری جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار محمدریاض عرف گوگا کی والدہ سمیت تین افراد نہر میں ڈوب کرجاں بحق اور تین دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایاجاتا ہے کہ رکشہ ڈرائیوراسلم سکنہ ڈبگری گارڈن بھی بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا۔ دیگرجاں بحق افراد میں پک اپ ڈرائیورمحمدریاض کی والدہ ‘9 سالہ ماہم اوردوسالہ احمد شامل ہیں جبکہ زخمیوںمیں محمدریاض بھی شامل بتایاجاتاہے۔اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت جاں بحق اور زخمیوں کو نکالا۔ادھرایک ہی خاندان کے تین افراد کے ناگہانی موت کی اطلاع ملتے ہی پورا علاقہ سوگوارہوگیا جبکہ حجاج کرام کی واپسی کے موقع پر تمام خوشیاں ماتم میں بدل کرپورا خاندان غمزدہ ہوگیا۔ گزشتہ روز جاں بحق افراد کو آبائی علاقے عیسک خماری میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں