کوہاٹ،محکمہ جنگلی حیات نے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی فالکن اور دیگر پرندے برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پیر 14 اکتوبر 2019 18:05

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) محکمہ جنگلی حیات کوہاٹ کے اہلکار بھی حرکت میں آگئے پہلی بار محکمے کے افسران اور اہلکاروں نے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی فالکن اور دیگر پرندے برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمحکمہ جنگلی حیات کوہاٹ کی اعلیٰ احکام کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کوہاٹ ٹنل روڈ پر پشاور سے بعض افراد کی قیمتی چھ نایاب فالکن،9 بندر،کالاتیتر،بھورے تیتر،اورچکور20عددکراچی لے جانے کی کوشش کریں گے اطلاع ملنے پر ڈویژنل وائلڈ لائف آفیسر عبدالصمد وزیر نے SDFO شبیر احمد کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر کوہاٹ ٹنل چیک پوسٹ کے قریب گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کردی اس دوران پشاور سے کراچی جانے والی بس نمبرBSA963بغرض چیکنگ روکا گیا پشاور سے تعلق رکھنے والے سے قیمتی چھ نایاب فالکن،9 بندر،کالاتیتر،بھورے تیتر،اورچکور20عدد برآمد کر لیے جو کہ نہایت مہارت سے چھوٹے بنائے باکس میں چھپائے گئے تھے واضح رہے برآمد ہونے والے قیمتی چھ نایاب فالکن،9 بندر،کالاتیتر،بھورے تیتر،اورچکور20عدد لاکھوں روپے بتائی جاتی ہیں جو کہ نہایت اعلی نسل پرندے شمار کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں